سینئر صحافی اورایڈیٹر ڈیلی ایکسپریس کراچی طاہر نجمی انتقال کرگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طاہرنجمی کاانتقال کراچی میں ہوا۔ اہل خانہ کی جانب سے سینئر صحافی کے انتقال کی خبرکی تصدیق کردی گئی ہے۔روزنامہ ایکسپریس کراچی کےایڈیٹرہونے کے علاوہ طاہرنجمی کراچی پریس کلب کے سینئررکن بھی تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد ابوبکر بحریہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں