شہید کا معاملہ/یاسر جواد

انگلش میں مستعمل لفظ martyr کا مادہ یونانی کا لفظ Martur ہے جس کا مطلب گواہی بنتا ہے۔ martyrdom سے مراد شہید ہونے کی حالت ہے۔ martyr ایسے شخص کو کہا گیا جو اپنے مذہب سے قولاً یا فعلاً روگردانی کی بجائے موت سہنا گوارا کرے۔ بعد ازاں کسی عظیم مقصد یا اصول کی خاطر جان دینے والے شخص کو بھی martyr کہا گیا۔

یہودیوں کے ہاں شہادت کا آغاز ابرہام سے ہوتا ہے جنھیں بھٹی میں پھینکا گیا لیکن الوہی رحمت نے بچا لیا۔ شہید ہونے پر آمادگی ایک اجتماعی یہودی آئیڈیل بن گیا۔ ابتدائی ہاسدیوں نے سبت کی خلاف ورزی کرنے کی بجائے شہادت کو ترجیح دی۔ ہیدریان کے دور میں متقی یہودیوں نے تو ختنے کروانے کی بجائے مرنا قبول کیا۔ تالمود میں اکثریت کی رائے ہے کہ تین انحرافات پر شہادت کو ترجیح دینی چاہیے: بت پرستی، جنسی بے راہ روی اور قتل۔ یہودیوں کی زندگی ہی شہادت کی تربیت بن گئی۔ شہدا کو ’’مقدس لوگ‘‘ قرار دیا گیا۔

مسیحیوں کی انجیل میں martys کا لفظ گواہی کے معنوں میں آیا ہے۔ اولین مسیحی شہدا سینٹ سٹیفن اور سینٹ جیمز تھے۔ اس کے علاوہ حواریوں میں سے سینٹ پیٹر اور پال دونوں کو روم میں ہلاک کیا گیا۔ دوسری صدی عیسوی میں انطاکیہ کے اگناشیئس نے ’شہادت‘ کو ’’خدا کے حصول کا طریقہ‘‘ قرار دیا اور رومن مسیحیوں پر زور دیا کہ اپنی جان بچانے کی کوشش نہ کیا کریں۔
عربی کے لفظ شہید کا مطلب بھی گواہ ہی ہے، جس سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔ یہ یہودوی-مسیحی روایت میں گہری جڑیں رکھتا ہے۔

اور تو اور بدھ مت بھی اپنے پیروکاروں میں شہدا کے ایک محترم طبقے کو شناخت کرتا ہے۔ ’جاتکوں‘ میں بدھ کے سابق جنموں کے بارے میں بتایا گیا ہے جس میں بودھستو (ہونے والا بُدھ) اور اُس کے بھکشو متواتر خود کو قربان کرتے اور بار بار مرتے ہیں۔ بدھ مت کے فرقے مہایان میں اپنے نروان کی خاطر اِس یا اگلی زندگی کو ملتوی کرنا شہادت قرار دیا گیا۔
اب یہ تصور اور اصطلاح بدھ مت کے علاوہ ہندو مت اور سکھ مت میں بھی رائج ہو چکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہمارے ہاں اِس کا استعمال خالصتاً سیاسی اور دھڑے بازی پر مبنی ہے۔

Facebook Comments

یاسر جواد
Encyclopedist, Translator, Author, Editor, Compiler.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply