زیب نامہ۔محمد شاہزیب صدیقی

ناسا نے 1963 سے 1972 تک چاند کے لئے 12 اپولو مشنز لانچ کیے جن میں سے 6 چاند کی سطح پر اترے، یہ ایک الگ بحث ہے کہ 1969 والے اپولو 11 مشن پر دنیا بھر میں انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، بہرحال 7 دسمبر 1972 کو ناسا نے اس سیریز کا آخری مشن اپولو 17 لانچ کیا، اس مشن میں 3 خلاء بازوں نے حصہ لیا، 4 دن کا سفر طے کرنے کے بعد یہ مشن 11 دسمبر کو چاند کی سطح پر اترا اس مشن نے مختلف ریکارڈ قائم کیے اس نے چاند پر 3 دن قیام کیا جس میں سے 22 گھنٹے اس نے چاند پر چہل قدمی کی، خلابازوں نے 35 کلومیٹر تک کے علاقے سے 110 کلوگرام تک مختلف پتھر جمع کیے اور 14 دسمبر کو زمین کی طرف واپسی پکڑی، 19 دسمبر کو یہ مشن زمین پر لینڈ ہوگیا، نیل آرمسٹرانگ جنہوں نے چاند پر پہلا قدم رکھا وہ 1973 کو کراچی آئے، پاکستانی قوم نے ان  کا  پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر انہوں نے پاکستانی خلائی ایجنسی سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور ایک پاکستانی جھنڈا ذوالفقار علی بھٹو کو پیش کیا، آپ کو  یہ جان کر  حیرانگی ہوگی اپولو 17 یہی پاکستانی جھنڈا چاند پر لے کر گیا تھا اور یہ جھنڈا چاند پر 3 دن گزار کر آیا تھا جو کہ تحفے میں پاکستان کو پیش کیا گیا، اس کے علاوہ چاند کی سطح سے لایا گیا پتھر کا ٹکڑا بھی تحفے کے طور پر پیش کیا گیا، ناسا کی جانب سے دیے گئے یہ انوکھے تحفے آج بھی کراچی میوزیم میں موجود ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply