برطانیہ کی حفاظت کیلئے برصغیر کے لوگوں کی قربانیاں/طاہر انعام شیخ

برطانیہ کے نسل پرتوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں برصغیر کے لاکھوں افراد نے برطانیہ کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران پاکستانی پنجاب کے اضلاع جہلم، چکوال، گوجر خان اور راولپنڈی وغیرہ سے تعلق رکھنے والے9نوجوانوں کو اسکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈز میں موت نے آ لیا۔ یہ افراد فرانس میں لڑائی کے بعد ڈنکرک کے راستے اسکاٹ لینڈ پہنچے تھے۔ ان کو انورنس کے ایک قریبی قصبے کینوسی میں سپردخاک کردیا گیا۔ وہ نوجوان جو17 یا 18سال کی عمروں میں اپنے گھروں سے نکلے تھے اور ان کے والدین ان کی واپسی کی راہ دیکھ رہے تھے۔ وہ دوبارہ ان کی شکلیں تو کجا ساری زندگی ان کی قبریں بھی نہ دیکھ سکے اور میں دکھ سینے میں لیے عدم کو سدھار گئے۔ کلرفل ہیرٹیج اسکاٹ لینڈ کی پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر ثاقب رزاق نے ان افراد کی قبروں کا پتہ چلایا ہے اور پھر نئے سرے سے ان قبروں کی تزئین و آرائش کی گئی۔ اسلامی آیات کے ساتھ نئے کتبے لگائے گئے جن پر ان تمام نوجوانوں کے نام اور عمریں شامل ہیں۔

ڈاکٹر ثاقب رزاق گلاسگو سے برصغیر کے ایشیائی افراد پر مشتمل ایک بڑی کوچ لے کر کینوسی کے قبرستان گئیں۔ جہاں متوفین کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ تقریب میں تینوں مسلح افراد کے نمائندوں کے علاوہ کمیونٹی لیڈرز، کونسلرز، چرچ کے رہنما اور مساجد کے امام سب ہی شامل تھے۔ سب ہی نے اپنے اپنے مذہبی طریق کار کے مطابق ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسکاٹش پائپرز نے پائپ بجائے، پاکستانی قونصلیٹ گلاسگو کی طرف سے مسعود قریشی نے قبروں پر پھول چڑھائے۔ ڈاکٹر ثاقب رزاق نے ان نوجوانوں کی فورسk6خدمات کا تذکرہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کے پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں برصغیر پاک و ہند کے40لاکھ سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ ان میں لاکھوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی جب کہ مزید لاکھوں زخمی ہوئے۔ یہ لوگ اتنی بہادری سے لڑے کہ ان کو انتہائی شجاعت کے نشان ،گیارہ ملٹری کراس دیئے گئے، جن میں تین ملٹری کراس موجودہ پاکستان کے علاقوں کے افراد کو ملے۔ برطانیہ کے نسل افراد کو شاید ان قربانیوں کا علم نہیں جوکہ برصغیر کے افراد نے دے کر برطانیہ کو بچانے میں اہم کردار ادا کی۔ ان قربانیوں کو برطانوی بچوں کے نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply