سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہری تشدد سے ہلاک ہوا۔ ہلاکت کے بعد لاش کو جلایا گیا۔
سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینجر کی ہلاکت کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری کی موت تشدد سے ہوئی۔ تشدد سے ہلاکت کے بعد سری لنکن شہری کی لاش کو جلایا گیا۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ جسمانی اعضا کے نمونے مزید تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے۔ پنجاب فرانزک ایجنسی میں جسمانی اعضا کے نمونوں کا ڈی این اے کیا جائے گا۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کی تشدد کے باعث سری لنکن شہری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں