آئیڈیالوجی اور اسٹ کا لفڑا /محمود اصغر چوہدری

اس کی عمر صرف بارہ سال ہے ۔ ایک دن اس نے سر پر تولیہ لپیٹا ہوا تھا ۔ میں نے اسے کہا جاؤ اسے اتارو یہ کیا سکھوں کی طرح پگڑ باندھ رکھا ہے
وہ بولی او مائی گاڈ مائی ڈیڈ از ریس اسٹ (نسل پرست ) میں نے کہا وہ کیسے وہ بولی آپ سکھوں کے بارے متعصب ہیں
میں نے کہا میں سکھوں کے بارے میں متعصب نہیں ہوں ۔ میرے بہت سے سکھ دوست ہیں
بس اتنا کہنا چاہ رہا ہوں کہ لڑکیوں کو پگڑ نہیں باندھنا چاہے
وہ فورا بولی او مائی گاڈ مائی ڈیڈ از سیکسٹ (جنس کے لحاظ سے تفریق کرنے والا)
میں نے کہا میں کسی جنس کے خلاف نہیں ہوں لیکن سمجھتا ہوں کہ عورتوں کو مردوں کی طرح کا انداز نہیں اپنا نا چاہیے۔
وہ بولی اومائی گاڈ مائی ڈیڈ از  مسوجینسٹ (عورتوں سے بغض رکھنے والا)
میں نے کہا اوبابا میں مسوجینسٹ نہیں ہوں ۔۔۔
لیکن میرے ہر جملے پر وہ کوئی نہ کوئی ایسٹ نکال ہی لیتی ہے ۔
سکول سے آئی تو ہاتھ پر ف ل س طین کا جھنڈ ابنایا ہوا تھا میں نے کہا تمہیں پتہ نہیں حکومت نے پابندی لگائی ہے کہ کسی بھی قسم کا جھنڈا نہیں بنا سکتے ۔

اب تمہیں پولیس پکڑ لے گی ۔ بولی پولیس پکڑنے آئی تو میں اسے کہوں گی کہ اول تو یہ ایک ریاست کا جھنڈا ہے کسی دہشت گردگروپ کا نہیں اور دوسرا جس ملک میں ہم رہتے ہیں وہاں فریڈم آف اسپیچ ہے اور ہر شہری کو اپنی رائے کے اظہار کی آزادی ہے ۔
میں نے کہا یہاں اگر پولیس پکڑ لے تو پھر وہ ساری زندگی کے لئے آپ کے ریکارڈ میں لکھ دیتے ہیں ۔ پھر آپ کو کبھی جاب نہیں ملے گی

وہ بولی تو کیا ہوا مالیکم ایکس اور مارٹن لوتھر کنگ پر بھی کیس تھے وہ بھی جیل گئے لیکن بعد میں وہ لیڈر بن کر نکلے ۔۔
میں نے کہا لیکن اس کے بعد کیا ہوا وہ بھی تو بتاو ۔ا ن دونوں کو قتل بھی کروادیا گیا تھا
پھر بولی تو کیا ہوا ان کا جدو جہد کا نتیجہ تو نکلا امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کو حقوق ملے ۔

وہ جو مارٹن لوتھر کنگ بار بار کہتا رہتا تھا آئی ہیو اے ڈریم ۔۔ میرا ایک خواب ہے ۔۔ اس کا خواب پورا ہوا اور بارک اوبامہ ایک سیاہ فام شہری امریکہ کا صدر بنا ۔ میں نے کہا ہاں یہ تو تم نے ٹھیک کہا اس کا خواب پورا ہوا تھا۔

وہ بولی آئی ہیو آلسو ا ے ڈریم ۔۔ میرا بھی ایک خواب ہے ۔۔۔
میں نے کہا تمہارا خواب کیا ہے ۔ وہ بولی میرا خواب یہ ہے کہ جب ہم گوگل پر ٹیر و رسٹ سرچ کریں تو اس پر عربوں اور مسلمانوں کے امیجز سامنے نہ آئیں بلکہ بلا امتیاز سب کے امیجز سامنے آئیں ۔ یہ بالکل ریس اسٹ پالیسی ہے کہ کسی ایک مذہب یا ایک قوم پر ایک خاص ٹیگ لگا دیا جائے
میں نے کہا میں سمجھا نہیں ۔ یہ کیا چکر ہے

وہ بولی دیکھیں حکومتی اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایسے واقعات میں سفیدفام شہریوں کا تناسب دیگر واقعات کی نسبت تین گنا زیادہ ہیں لیکن جب ہم گوگل کرتے ہیں تو جو تصویریں سامنے آتی ہیں ان میں سے عرب شہری ہی ہاتھ میں بندوق پکڑ ے دکھائی دیتے ہیں اتنی بڑی بے انصافی کیوں ؟؟

میرا یہ خواب ہے کہ مستقبل میں جب کوئی بچہ گوگل پر سرچ کرے تو اسے صحیح تصویر ملے نہ کہ کسی خاص قوم ، خاص ملک یا خاص مذہب کے لوگوں کو بدنام کیا جائے ۔
میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا
میں نے کہا تم اپنی عمر والوں جیسی باتیں کیوں نہیں کرتی
و ہ بولی او مائی گاڈ مائی ڈیڈ از ایج ایسٹ ۔۔ میں نے کہا اب یہ ایج ایسٹ کیا بلا ہے ؟۔۔ وہ بولی جو شخص عمر کی بنا پر لوگوں میں تفریق کرے ۔۔۔ میں نے کہا ایسا بھی کوئی اسٹ ہوتا ہے ہمارے زمانے میں تو کسی بھی چھوٹے بچے کوڈانٹ کر کہا جاتا تھا جاو زیادہ باتیں نہ کرو ۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ انسانی حقوق کے نام پر بہت سارے اسٹ بنانے والوں نے سب کو چکر ا کر رکھ دیا ہے ۔ زبان کھولو تو کوئی نہ کوئی اسٹ کا الزام سر پر کھڑا ہے
بارہ سال کے بچے بھی ہمیں بولنے نہیں دیتے ۔۔

Facebook Comments

محمود چوہدری
فری لانس صحافی ، کالم نگار ، ایک کتاب فوارہ کےنام سے مارکیٹ میں آچکی ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply