سو لفظی کہانی(سگا دادا)

تمھیں معلوم ہے تھرپارکر کے لوگوں کے حافظے بہت تیز ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
ایک سات سال کے بچے کو اپنے گیارہ داداؤں کے نام یاد تھے۔۔۔
وہ بولا واقعی؟
ہاں وہ بچہ کسی ٹیپ ریکارڈر کی طرح شروع ہو گیا تھا۔۔
رامچند کا باپ وشنو، وشنو کا باپ الوک، الوک کا باپ چنا، چنے کا باپ شو ،شو کا باپ بھیرو، بھیرو کا باپ رام،
رام کا باپ چندر، چندر کا باپ شترو، شترو کا باپ سورج، سوج کا باپ لکشمن۔۔۔
اچھا تمھارے دادا کا کیا نام ہے۔۔۔؟
میرے دادا کا نام ایدھی۔۔۔۔
ہیں کیا کہا۔۔۔؟
ہاں عبدالستار ایدھی ،وہ بولا۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply