• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سینکڑوں لوگوں کا کتوں سے اظہارِ یکجہتی،بھونکتے ہوئے سڑکوں پر آگئے،ویڈیو وائرل

سینکڑوں لوگوں کا کتوں سے اظہارِ یکجہتی،بھونکتے ہوئے سڑکوں پر آگئے،ویڈیو وائرل

ایک غیرمعمولی واقعے میں جرمنی میں سیکڑوں لوگ کتے کی طرح بھونکتے ہوئے برلن کی سڑکوں پر نکل آئے، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک ہزار کے قریب افراد کتوں سے اظہار یکجتہی کے لیے جرمنی کے برلن پوٹسڈیمر پلاٹز ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوئے جہاں وہ خود کی شناخت بطور کتا ظاہر کرتے ہوئے ان کی طرح بھونک رہے تھے۔

لوگوں کے اس طرح جمع ہونے پر انٹرنیٹ صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کچھ لوگوں نے ان کی حمایت کی اور اپنے تجسس کا اظہار کیا جب کہ دیگر نے شرکا کا مذاق اڑایا اور ان پر تنقید کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں برلن میں جمع ہونے والے شرکا کو ایک دوسرے کی طرف بھونکتے اور سیٹیاں بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بہت سارے انسانوں کی جانب سے بھونکنے والی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے ایک ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ’ فطرت کو اپنائیں اور خود کو ایک انسان کے طور پر پہچانیں۔ یہ عجیب حرکت ہے۔‘

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک صارف نے لکھا کہ ‘جانوروں کو کنٹرول کرنے والوں کو کال کریں اور انھیں ریبیز کی خوراک دیں۔‘ ایک اور شخص نے مزاحیہ کمنٹ کیا کہ ’لیکن اگر وہ کتے کے طور پر خود کی شناخت کروانا چاہتے ہیں تو انھوں نے ماسک کیوں پہنا ہوا ہے؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply