• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 50 سال بعد انسان چاند پر کس جگہ اُتریں گے؟ ناسا کی تصویر

50 سال بعد انسان چاند پر کس جگہ اُتریں گے؟ ناسا کی تصویر

امریکا کے خلائی ادارے ناسا کی جانب سے لگ بھگ 50 سال بعد انسانوں کو آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے چاند پر واپس بھیجا جائے گا۔ یہ مشن چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا اور اس کے ممکنہ مقامات کی اولین تصویر ناسا کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ ناسا کی جانب سے چاند کے قطب جنوبی کے Shackleton Crater نامی مقام کی تصویر جاری کی گئی ہے۔

نیشنل جیو گرافک اور ناسا کے اشتراک سے چاند کے قطب جنوبی کے اس مقام کی ہائی ریزولوشن تصویر جاری کی گئی۔ یہ تصویر بنیادی طور پر Lunar Reconnaissance Orbiter Camera (ایل آر او سی) اور شیڈو کیم کی جانب سے کھینچی گئی متعدد تصاویر کو باہم ملا کر تیار کی گئی ہے۔ تصویر کے ساتھ جاری بیان میں کہا گیا کہ چاند کے اس حصے میں ہمیشہ تاریکی چھائی رہتی ہے اور شیڈو کیم نے قطب جنوبی کے قریب Shackleton crater کی تصویر کھینچی۔

Advertisements
julia rana solicitors

بیان کے مطابق شیڈو کیم کو چاند کی سطح کے تاریک حصوں کی جانچ پڑتال کے لیے ڈیزائن کیا گیا اور یہ کیمرا جنوبی کورین اسپیس کرافٹ کے ساتھ لگ بھگ ایک سال سے چاند کے مدار میں موجود ہے۔ Shackleton crater کے اردگرد کے حصوں کی تصاویر ایل آر او سی نے کھینچی تھیں اور اس تصویر میں آرٹیمس 3 کے 13 مجوزہ لینڈنگ مقامات میں سے 3 کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ نیشنل جیو گرافک نے چاند کے قطب جنوبی کا ایک نقشہ بھی جاری کیا ہے جس میں آرٹیمس 3 کے لیے مجوزہ لینڈنگ مقامات کو دکھایا گیا ہے۔
مجوزہ لینڈنگ مقامات کا نقشہ / فوٹو بشکریہ نیشنل جیو گرافک

واضح رہے کہ امریکا کے ساتھ ساتھ چین بھی چاند کے قطب جنوبی میں انسانوں کو بھیجنے کا خواہشمند ہے۔ مگر چین کا مجوزہ مشن 2030 سے قبل روانہ نہیں ہو سکے گا جبکہ ناسا کا مشن 2025 میں شیڈول ہے مگر اس کا انحصار اسپیس ایکس کے اسٹار شپ اسپیس کرافٹ کو پرواز کی اجازت ملنے پر ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply