آدھی رات کو درختوں سے گلے ملنے والی خاتون

درختوں کا خیال رکھنا اچھی بات ہے یہ ہمارے ماحول کو اچھا خوبصورت، صاف اور فضا کو آلودگی سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہیں لیکنا ن درختوں کو گلے لگا کر آپ کو کیا ملے گا؟ شنگھائی کی ایک خاتون درختوں کو گلے لگانے کو فائدے مند سمجھتی ہیں اور انہوں نے سب کو بتایا کہ ہے آپ بھی یہ کام کریں، آپ ایک بڑی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

خاتون کہتی ہیں کہ میں دعویٰ سے کہہتی ہوں کہ کام کے دباؤ کی وجہ سے میرے کان مستقل بجتے تھے، لیکن جب میں درخت کے تنے سے جا کر لپٹی تو جادوئی طور پر مجھے اس عارضے سے افاقہ ہوا۔ پہلے تجربے نے میرے اندر یہ جذبہ پیدا کی کہ میں نہ صرف دیگر درختوں سے بھی گلے ملوں گی بلکہ اپنی اس کہانی کو دوسروں سے شیئر بھی کروں گی تاکہ وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انسٹاگرام کے چینی ورژن ژیاشومگشو میں اس کی جانب سے کی گئی یہ پوسٹ وائرل ہوئی۔ اس پوسٹ میں کیشی شیکی کا کہنا تھا کہ شنگھائی شہر کے ایک فاریسٹ پارک میں موجود 1 ہزار سال پرانے درخت کو گلے لگایا تو میں نے بے پناہ سکون اور راحت محسوس کی۔ جب میں حقیقی زندگی کے انسانوں سے ملتی ہوتی یا گلے لگتی ہوں تو ہمیشہ بے چین اور گھبراہٹ کا شکار رہتی ہوں لیکن درختوں سے گلے ملنے پر مختلف احساس ہوا اور یوں لگا کہ وہ خاموشی اور صبر کے ساتھ آپ کو سنتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply