لاہور: آٹا اور مرغی کے گوشت قیمتی آسمان چھونے لگیں

مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد گندم 4200 روپے سے بڑھ کر 4600 روپے فی من فروخت ہونے لگی جس کے باعث چکی مالکان نے آٹا 150 روپے فی کلو بیچنا شروع کردیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہےکہ دکانوں پر کمرشل آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 1800 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ شہر کی کئی دکانوں پر آٹا دستیاب نہیں ہے۔

لاہور میں مرغی کا گوشت بھی 540 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب لاہور میں گھی،آئل،دالوں اور سبزی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply