• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق بھارتی میجر کی کینیڈین وزیر اعظم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

سابق بھارتی میجر کی کینیڈین وزیر اعظم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

سابق بھارتی میجر گورو آریا نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو کینڈا میں چلنے والی خالصتان تحریک پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی میجر گورو آریا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، کینیڈا کے ہائی کمیشنر اور بھارتی میں قونصلیٹ جنرلز کو سکھ منتشر افراد کے تحفظ کیلئےانتقامی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ سابق بھارتی میجر نے کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے جو خالصتانی پال رکھے ہیں اس کا کینیڈا کو جواب ملے گا کیونکہ بھارت میں بہت غصہ پایا جارہا ہے۔ میجر گوروآریا نے کہا کہ جب ہمارا فریڈم آف ایکسپریشن اٹھا تو ہماری آزادی کچھ اور ہی ہے۔گوروآریا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہاں نہ تمہارے ہائی کمیشنر اور نہ ہی قونصلیٹ جنرلز۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق میجر نے مزید کہا کہ خالصتانیوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالو اور انہیں زلیل کرو،ہمیں سکون دو پھر تم اپنا کام کرتے رہو ورنہ جو ہو گا اسکے ذمہ دار خود ہونگے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply