• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیب عدالت نے شہباز شریف کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

نیب عدالت نے شہباز شریف کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ کے لیے نیب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس موقع پر شہباز شریف نے اپنی صفائی میں خود دلائل دیے۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے جھوٹے کیسز میں ملوث کیا گیا، نیب حکام مجھے بلیک میل کرتے ہیں، مجھے بلڈ کینسر ہے اور چیک اپ بھی نہیں کروایا جا رہا۔یاد رہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ پولیس نے عدالت کی جانب جانے والے راستے کنٹینرز کھڑے کر کے بند کیے۔سابق وزیراعلیٰ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور سے بذریعہ پی آئی اے پرواز اسلام آباد لے جایا جائے گا جہاں وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply