پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید کمی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مزید کم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی نے مہنگائی اور روپے کی گرتی قدر کی وجہ سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لُک نیوٹرل سے منفی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی نے وارننگ دی ہے کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی سے کم کرکے بی نیگٹیو کی گئی ہے جو کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے پر مزید کم کی جاسکتی ہے۔

سیاسی عدم استحکام ، فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

خیال رہے کہ چند روز پہلےعالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

فچ کے مطابق منفی ریٹنگ سال 2022 کے اوائل سے پاکستان کی بگڑتی لیکویڈیٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply