• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جوڈیشل کمیشن کیجانب سے 5 ججز کی نامزدگی کثرت رائے سے مسترد

جوڈیشل کمیشن کیجانب سے 5 ججز کی نامزدگی کثرت رائے سے مسترد

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کیلئے پانچ ججز کی نامزدگی اکثریتی رائے سے مسترد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چار ارکان ن ے ججز کی نامزدگی کی حمایت جبکہ پانچ ارکان نے مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس سجاد علی شاہ اور جوڈیشل کمیشن کے رکن جسٹس (ر)سرمد جلال عثمانی نے ججز کی تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا۔

نامزدگیوں کی مخالفت کرنے والوں میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور بار کونسل کے نمائندے اختر حسین شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید،پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قیصر رشید خان اورسندھ ہائیکورٹ سے جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس نعمت اللہ کی نامزدگی کی گئی تھی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply