چاند پر ایک آدمی دفن ہے/تحسین اللہ خان

کیا واقعی چاند پر ایک اسٹرونمر کی  قبر ہے ؟ کیا واقعی وہاں ایک فلکیات دان دفن ہے ؟؟ اگر وہاں کوئی  دفن ہے تو یہ کب، کیسے اور کیوں ہوا ؟ ہر انسان کی ایک خواہش ہوتی ہے کہ اگر مرنے کے بعد میرے ساتھ ایسا ہوجائے تو مجھے مرنے کے بعد سکون ملے گا،

 

 

 

میرے والد صاحب کو جب پہلا ہارٹ اٹیک ہوا تو وہ بار بار لوگوں سے یہی کہتے تھے  کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو  مجھے  گھر کے پاس ہی دفن کردیا جاۓ ۔والد صاحب کی اس بات سے “مجھے” بہت دکھ ہوتا تھا،  کیونکہ والد  تو گھر کی  چھت ہوتاہے، اور چھت کے بغیر گھر گھر نہیں رہتا، لیکن پھر ایسا ہی ہوا،  دوسرے ہارٹ اٹیک کے بعد “والد صاحب” فوت ہوگئے ،  اور ہم نے گھر کے پاس والے  قبرستان میں اُنہیں دفن کردیا، اسی طرح ہر شخص کی کوئی نہ کوئی خواہش ہوتی ہے ۔ بعض لوگ جنت البقیع میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں جبکہ بعض مکہ میں،لیکن ایک اسٹرونمر ایسا بھی گزرا ہے۔ جس کی شدید خواہش تھی کہ اسے مرنے کے بعد چاند پر دفن کردیا جائے۔

جی ہاں !آپ نے بالکل صحیح پڑھا اور سنا، میں سر یوجین شومیکر کی بات کررہا ہوں ۔مشہور شومیکر لیوی 9 دومکیت کے شریک دریافت کنندہ اور فلکیات کے بانی۔۔ یہ بہت ہی بڑا فلکیات دان تھا۔ سر یوجین شومیکر کی شدید خواہش تھی  کہ میں چاند پر “واک” کر سکوں ،وہاں گھوم سکوں، وہاں سے زمین کو دیکھ سکوں، لیکن بد قسمتی سے صحت کے مسائل نے اسے اپنی “زندگی” کے دوران “چاند” پر جانے سے روک دیا ،اسکی بجائے اس نے اپالو مشن کے لیے “نیل آرمسٹرانگ” اور دوسرے “خلابازوں” کو تربیت دی اور اس کو چاند پر بھیجا۔ چونکہ یوجین شومیکر عام اسٹرونمر یا فلکیات دان نہیں تھا۔ بلکہ سر نیل آرمسٹرانگ جیسے شخص کا استاد تھا ،اوپر سے اس کی خواہش بھی کوئی  عام خواہش نہیں تھی، بلکہ چاند پر دفن کرنا ، یعنی زمین سے تین لاکھ اور چوراسی ہزار کلو میٹر دور ۔یہ اتنا آسان کام تھوڑی تھا لیکن “استاد” تو استاد ہوتا ہے، اور پھر انگریز لوگ تو استاد کی بہت عزت کرتے ہیں ہماری طرح وہ لوگ ان کو مارتے نہیں، بلکہ ان کو سروں پر بٹھاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیر پھر ہوا یوں کہ 1997  میں ایک ریسرچ کے دوران جب وہ امریکہ سے آسٹریلیا گیا ہوا تھا  اور وہاں پر ایک کار حادثے میں اسکی موت واقع ہو گئی، چونکہ اس کا منصوبہ کچھ اور تھا لیکن اس کے ساتھ کچھ اور ہوگیا ، اب اس کو  آسٹریلیا سے امریکہ لایا گیا۔ جس میں کافی وقت لگا۔ چونکہ اس نے شاگردوں کو وصیت کی تھی، اور شاگرد بھی اپالو “مشن” والے تھے،  جو پہلے ہی چاند پر گھوم چکے تھے لہذا اس کو جب جلایا گیا،  تو اس کی راکھ کو ناسا کے “Lunar Prospector Orbiter” میں سوار کروا کے چاند پر لے جایا گیا اور وہاں “Prospector” میں آرم کے ذریعے دفن کیا گیا، چنانچہ وہ چاند پر دفن ہونے والا واحد انسان ہے جو لوگ استاد کو اتنا بڑا مقام دیتے ہیں، ان کو آگے جانے سے کون روک سکتا ہے؟ یقینا کوئی بھی نہیں ، یوں تو میں بھی آپ لوگوں کا استاد ہوں لیکن اگر میں نے سیاست پر ایک پوسٹ لگادی ،  تو یقیناً یہ سر سر کہنے والے فوراً ماں بہن کی گالیاں دیں گے ۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply