• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک فوج اور سدپارہ ٹیم نے 7 ہزار کی بلندی سےباڈی ریسکیو کر لی

پاک فوج اور سدپارہ ٹیم نے 7 ہزار کی بلندی سےباڈی ریسکیو کر لی

پاک فوج اور سدپارہ ٹیم نے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا، 7 ہزار کی بلندی سے باڈی ریسکیو کر لی، کے ٹو کی بلندیوں پر ریسکیو مشن کوئی آسان کام نہیں لیکن اگر کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ٹو کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی باڈی کو 7 ہزار 2 سو کی بلندی سے ریسکیو کر کے بیس کیمپ تک لایا جا سکے ، 21 جولائی 2022 کو افغانی کوہ پیما کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے انکی باڈی 7 ہزار 2 سو کی بلندی پر پڑی ہوئی تھی جیسے ریسکیو کرنا بظاہر ناممکن عمل تھا۔

لواحقین کی گزارش پر پاک فوج نے حسن سدپارہ ریسکیو ٹیم کی مدد سے کوہ پیما کی باڈی کو ریسکیو کرنے کا فیصلہ کیا،یہ بظاہر انتہائی مشکل کام تھا لیکن مقامی کوہ پیماؤں نے یہ مشکل کام کرنے کا تہیہ کر لیا اور کے ٹو کی بلندیوں سے کوہ پیما کی باڈی ریسکیو کرنے کے لیے کمر کس لی۔

مقامی کوہ پیما عابد سدپارہ نے ٹیم کی سربراہی کی جبکہ ٹیم میں نامور کوہ پیما صادق سدپارہ ،علی موسیٰ سدپارہ ، ایم مراد علی شگری ،عابدین شگری اور دیگر نے حصہ لیا ۔

بغیر اکسیجن کے ٹیم نے افغانی کوہ پیما کی ڈیتھ باڈی صرف 6 دنوں میں بیس کیمپ پہنچا کر کوہ پیمائی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی، افعانی کوہ پیماء کی باڈی اب لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ کام بہت مشکل تھا لیکن ہم نے ناممکن کو ممکن کر دیا، ہم اپنی یہ کامیابی پاک فوج اور نامور کوہ پیما حسن سدپارہ مرحوم کے نام کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply