اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں رہنے والے بے مثال ترقی دیکھیں گے،حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی پلان سے متعلق ٹویٹ کیا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وعدے کے مطابق ترقیاتی پلان 3ہفتے کی مشاورت کے بعد باجوڑسے شروع کیا گیا ،حکومت نے قبائلی علاقوں میں آئندہ 10سال تک سالانہ 100ارب روپے خرچ کرنے کا پلان بنایا ہے اورقبائلی علاقےکےعوام غیرمعمولی ترقی دیکھیں گے۔
Living up to our commitment. A 3-week consultative process on 10 yr Dev Plan for former FATA is being initiated, starting from Bajaur. Our ppl in the tribal area will see unprecedented development as Govt plans to spend over Rs100 billion annually for 10 yrs in tribal districts
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
انہوں نےمزید کہا ہے قبائلی علاقوں کی ترقی کے اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں رہنے والے ہمارے لوگ اپنےعلاقوں میں بےمثال ترقی دیکھیں گےجبکہ حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں