رات 10 بجے مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں رات 10 بجے مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ مارکیٹیں رات 10 بند کی جائیں اور جمعہ کے روز سکول بند رکھیں جائیں، جو بھی سکول جمعہ کو کھلے اسے سیل کردیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ محکمہ ایجوکیشن عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔عدالت نے جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے پر ایک گھنٹے کا ریلیف دیتے ہوئے کہا کہ ان تینوں دنوں میں ریسٹورینٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں جب کہ اتوار کے روز ابھی مارکیٹیں 10 بجے بند نہ کی جائیں۔عدالت نے کہا کہ اب ان احکامات پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرنی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply