سری نگر:جدوجہد آزادی کے مجاہد کشمیری رہنما ءمقبول بٹ کی 35ویں برسی آج منائی جارہی ہے ،حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔
مقبوضہ وادی میں سوگ کاسماں ہے،آزادی کی جہدوجہد میں شہید ہونے والے کشمیری رہنما ءمقبول بٹ کی 35برسی اورگزشتہ روز ہونے والی شہادتوں کیخلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے، ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ لال چوک پر مظاہرہ کیا جائےگا۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے،کاروباری مراکز، تعلیمی ادارےاورٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔
پر امن مظاہروں کو روکنے کیلئے سری نگر اوردیگرعلاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے،موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہےجبکہ کئی علاقوں میں قابض بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
حریت رہنماؤں نے بھارت سے مقبول بٹ کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ کردیا،مقبول بٹ کو نئی دہلی کی تہار جیل میں 1984میں میں پھانسی دی گئی تھی،نہیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں