سانحہ کرائسٹ چرچ:ملک بھرمیں سوگ ، قومی پرچم سرنگوں

اسلام آباد:سانحہ کرائسٹ چرچ پرملک بھرمیں سوگ کا سماں  ہےاورسرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے۔

سانحہ نیوزی لینڈ  پرجہاں پاکستان میں سوگ   ہے وہی ہر آنکھ اشکبار ہے جبکہ اسلام آباد،لاہور کوئٹہ،کراچی اور پشاورسمیت ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں  ہے۔

سانحہ کرائسٹ چرچ پرپوری قوم سوگ ہے متاثرہ خاندانوں سےاظہاریکجہتی کیلئےآزاد کشمیر سمیت ملک بھرمیں تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنِگوں ہے ۔

ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس سمیت پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پردہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونےوالوں کے احترام میں قومی پرچم سرنگوں کئے گئے ۔

اس کے علاوہ چاروں گورنرہاؤسز،وزرائے اعلی ہاؤسز اور اسمبلیز سمیت ہائیکورٹس کی بلڈنگ پر بھی قومی پرچم سرنگوں ہے۔

دہشتگردی کے واقعے  پرآزاد کشمیرمیں بھی یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ، شہریوں نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ دہشتگردی کیخلاف ہیں ۔

کرائسٹ چرچ دہشتگردی میں نو پاکستان شہید ہوئے جن میں سے 6 کی تدفین نیوزی لینڈ جبکہ 3کی پاکستان میں کی جائے گی جبکہ ایک زخمی پاکستان نیوزی لینڈ کے اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں انتہا پسند سفید فام عیسائی دہشتگرد نے فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس سانحے پر ملک بھر میں سرکاری طر پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں مجموعی طور پر50 افراد شہید ہوئے جن میں سے 9 پاکستانی ہیں، جبکہ ایک آئی سی یو میں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم سوگ میں ہے اور وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق 18 مارچ بروز پیر کو سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنِگوں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply