• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین; شدید بارشوں سے تباہی،85 ہزار افرادکی منتقلی، 15 ہلاک

چین; شدید بارشوں سے تباہی،85 ہزار افرادکی منتقلی، 15 ہلاک

 چین میں ہونے والی شدید بارشوں نے نظام زندگی اتھل پتھل کر کے رکھ دیا ہے، 85 ہزار افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا جب کہ ریسکیو  آپریشن کے دوران تاحال لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کئی گھر تباہ ہوگئےہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ، پول گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات نے 15 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔

میونسپل ادارے کے ترجمان کا کہنا ہےکہ بارشوں سے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئےہیں۔ ریلوے پل گرنے سے کئی دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اور سیلابی ریلے میں پھنسے 85 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply