سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پررائے شماری آج ہوگی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے اپنے اتحادی ممالک کی حمایت سے غزہ پر قرار داد پیش کی تھی تاہم اس قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا تھا۔
جس کے بعد گزشتہ روز جنگ بندی کی ایک نئے مسودے پر ووٹنگ ہونا تھی لیکن اس پر مزید بات چیت کی اجازت دینے کے لیے رائے شماری کو پیر کے روز تک معطل کردیا گیا۔
اس نئی قرارداد میں مبینہ طور پر روس اور چین کے اعتراض کو دور کرتے ہوئے پائیدار اور مستقل جنگ بندی کے حوالے سے اقدامات کا زکر بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری پر تاحال کوئی ایک بھی متفقہ قرارداد لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیل کی مذمت کی ہر قرارداد کو امریکا ویٹو کردیتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں