• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بنگلہ دیش: ڈھاکا کی عمارت میں آگ لگنے سے 56 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش: ڈھاکا کی عمارت میں آگ لگنے سے 56 افراد جاں بحق

ڈھاکا:بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی عمارت میں آگ لگنے سے 56 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو آگ لگنے کا واقعہ ڈھماکا کے چک بازار میں واقع عمارت میں پیش آیا ،جس کے نتیجے میں 56 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  عمارت میں کیمیکل کا گودام اور پلاسٹک کا سامان موجود ہے، آگ سے عمارت کے قریب درجن سے زائد گاڑیاں بھی جل گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق،عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیاء کے گودام ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply