• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی حکومت نے داخلی عازمین کیلئے معلمین پر 10پابندیاں عائد کردیں

سعودی حکومت نے داخلی عازمین کیلئے معلمین پر 10پابندیاں عائد کردیں

مکہ: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اندرون مملکت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کیلئے داخلی معلمین کو مشترکہ معاہدے کا پابند بنادیا جو 10 پابندیوں پر مشتمل ہے۔ تمام داخلی معلمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام داخلی عازمین کو 10سہولتیں فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ مشترکہ حج معاہدے میں ہر طرح کے حج پیکیج شامل ہیں۔

المدینہ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ داخلی معلمین حج موسم کے دوران رہائش کی صفائی اور سیکیورٹی فراہم کرینگے۔ حج اجازت نامے کی کارروائی اضافی فیس کے بغیر مکمل کرائیں گے۔ حج اجازت نامہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ روانگی سے قبل حوالے کرینگے۔ ہر حاجی کو تعارفی کارڈ جاری کریں گے جس میں اسکا نام، اسکی شہریت،مشاعر مقدسہ میں کمپنی یا ادارے کے دفتر کا پتہ ہوگا۔

ہر حاجی کو شناختی کڑا فراہم کیا جائیگا۔ جس پر کمپنی اور اسکے مدیر کے نمبر درج ہونگے۔ وزارت اسلامی امور میں رجسٹرڈ دینی رہنما کی خدمات بھی حاصل کرنا ہونگی۔ ہر 250 حاجی کو جمرات بھیجتے وقت گائیڈ فراہم کرنا ہوگا۔ مشترکہ معاہدے میں حاجی پر آنے والی پابندیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ عازم حج کو سداد کے ذریعے حج پیکیج کی رقم ایک ساتھ ادا کرنا ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جمرات کی رمی کے اوقات کی پابندی کرنا ہوگی۔ جمرات جاتے وقت بچوں کو ساتھ لیجانے کی ممانعت ہوگی۔ وزارت نے داخلی عازمین سے کہا ہے کہ وہ مشترکہ معاہدے سے ہٹ کر داخلی معلم کو کسی بھی عنوان سے کوئی رقم نہیں دینگے۔ گروپ ایچ کے خیموں میں مزدلفہ میں رہائش رکھیں گے۔ شکایات نگراں کمیٹیوں تک پہنچائیں گے۔ شکایات کے اندراج کی آخری تاریخ 15محرم 1440ھ ہوگی۔ داخلی معلمین عازمین حج کے شہر سے لیکر مشاعر مقدسہ تک ٹرانسپورٹ ، ناشتے ، ظہرانے اور عشائیے اور دیگر اضافی خدمات کی فراہمی کے پابند ہونگے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply