• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ماسکو شاپنگ سینٹر حملہ، روس میں بھی یوم سوگ منایاگیا

ماسکو شاپنگ سینٹر حملہ، روس میں بھی یوم سوگ منایاگیا

ماسکو میں گزشتہ روز شاپنگ سینٹر میں حملے کے نتیجے میں 133 افراد ہلاک جبکہ 107 زخمی ہوئے جس پر روس بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کردیاگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو حملے پر بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 4 ملزمان سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حملے کے تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے حملہ آوروں نے یوکرین کی جانب بھاگنے کی کوشش کی، یوکرین نے ملزمان کو سرحد پار کرانے کی کوشش کی تھی۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو سخت سزا دیں گے، دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہوا اسے نہیں چھوڑیں گے۔
روسی صدر کی طرف سے حملے میں متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی اور ریسکیو ٹیموں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔دوسری طرف روسی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کے یوکرین سے رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔ ماسکو حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 133 جبکہ حملے میں زخمی 107 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک مبینہ ملزم ترکی کے راستے 4 مارچ کو ماسکو آیا، ہدف ہال میں تمام افراد کو ہلاک کرنا تھا۔ دوسرے مبینہ ملزم نے تاجک زبان میں بیان دیا، تیسرے کا نام رجب بتایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply