جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوابے کی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران بظاہر گولی لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا، شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
حملہ شنزو ابے کی تقریر کے دوران ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے،40 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش کے دوران حملہ آور نے کہا کہ شنزو ابے سے خوش نہیں تھا اس لیے مارنا چاہتا تھا، آبے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا، وہ ایوان بالا کے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے لیے نارا شہر میں تھے۔ حملے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پہلی گولی کی وجہ سے شنزوابے پیچھے کی طرف لڑکھڑا گئے، جبکہ دوسری گولی کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔
رپورٹ کے مطابق گولی سابق وزیر اعظم آبے کے بائیں سینے کی جانب لگیں، شنزو ابے ہوش میں نہیں آئے تھے، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں