ویتنام : پراپرٹی ٹائیکون خاتون کو سزائے موت کا حکم

ویتنام میں فراڈ کیس میں پراپرٹی ٹائیکون ارب پتی خاتون کو سزائے موت سنادی گئی۔ ویتنام میں 67 سالہ پراپرٹی ٹائیکون ٹرونگ مے لین کو بینک فراڈ کیس میں موت کی سزا سنائی گئی، اسے سائگون کمرشل بینک سے غیرقانونی طور پر 44 ارب ڈالر کے قرضے لینے کا مجرم قرار دیا گیا۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ لین رئیل اسٹیٹ ڈویلپر وان تھین فاٹ ہولڈنگز گروپ کی چیئر مین ٹرونگ مے لین غبن، رشوت خوری اور بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹرونگ مے لین کے ساتھ پچاسی دیگر افراد پر بھی مقدمہ چلایا گیا، تمام ملزمان مجرم قرار پائے، چار کو عمر قید جبکہ باقی ملزمان کو 20 سال سے لے کر تین سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔ ٹرونگ مائی لین کے شوہر اور بھانجی کو بالترتیب 9 اور 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ٹرونگ مے لین کا تعلق ہو چی منہ شہر میں ایک چین ویت نامی خاندان سے ہے، یہ طویل عرصے سے ویتنام کی معیشت کا تجارتی انجن رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply