ہریانہ میں سکول بس کو حادثہ، 6بچے ہلاک

بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نےبس درخت سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 6 طالبعلم ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ اسکول بس میں 30 کے قریب بچے سوار تھے۔ تیز رفتار بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

امدادی کاموں کے دوران 26 بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ حیران کن طور پر عید کی تعطیلات کے باوجود نجی اسکول کھلا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا فٹنس سرٹیفیکٹ 2018 میں ختم ہوچکا تھا اور ڈرائیور بھی ممکنہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلیٰ ہریانہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply