• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق سعد رضوی نے قوم کو خوشخبری سنادی

عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق سعد رضوی نے قوم کو خوشخبری سنادی

تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی جلدپاکستان میں واپس آئے گی ۔ان کو ہم  عافیہ صدیقی واپس لانے کیلئےمجبور کریں گے ۔

تفصیلات کےمطابق لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعد رضوی نے کہا کہ اب بھوربن میں نوازشریف روٹی کھارہا ہو اور دہی ختم ہوجائے تو طیارہ اڑ کر گوالمنڈی لاہور سے دہی لینے آسکتا ہے تو امریکا قوم کی بیٹی کو لینے کیوں نہیں جاسکتا ۔اگر نوازشریف کا طیارہ اڑ کر گوالمنڈی سے پائے اور ہریسہ لینے جاسکتا ہے تو قوم کی بیٹی کو لینے کیلئے کیوں نہیں جاسکتا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اب طیارے ہریسے پائے ، نانوں اور کھابوں کیلئے نہیں محمد عربی کے دین کیلئے اڑیں گے ۔قوم کی عزت کیلئے اڑیں گے ۔قوم کی حمیت اور غیرت کیلئے اڑیں گے ۔سعد رضوی نے مزید کہا کہ حکومت نے جو سستا کرنا ہے کرلو جو کچھ کرنا ہے کرلو ابھی تو لاہور جا کے تم نے ہمارے مطالبات سننے ہیں پھر تمہیں پتہ لگے گا کہ مطالبات ہیں کیا!!

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply