• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

نوری محفل پہ چادر تنی نور کی، نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے، 27 رجب کی رات مسلمانوں کیلئے اس لئے اہمیت کی حامل ہے کہ اس رات نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺنے معراج کا سفر کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شب معراج آج شب ِہفتہ 18 فروری کو انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر خصوصی محافل میں واقعہ معراج کی فضیلت بیان کی جائے گی۔ شب معراج کی رات امت مسلمہ کے لئے برکتوں کی رات ہے، سرکار دوعالم ﷺ اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی۔

27رجب کی شب حضرت محمدﷺکو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخرالزماں کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضواکرم ﷺبراق پر سوار ہوئے۔

اس مقدس سفر کے دوران آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ پھر آپ ﷺکو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے،آج رات مساجد میں خصوصی محافل اور عبادات کااہتمام کیا جاتا ہے، لوگ نوافل ادا کرتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں، علمائے کرام واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply