بھارت کا پاکستانی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارت کے ایک  شہری کو آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 42 سالہ محمد پرویز نامی اس شخص کو این آئی اے نے راجستھان پولیس کی مدد سے گرفتار کیا، جو گزشتہ 18 سال میں 17 مرتبہ پاکستان گیا تھا۔

اس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جعلی شناخت کے ذریعے بھارتی فوجیوں کو ورغلاتا تھا اور ان سے معلومات اکٹھی کرکے آئی ایس آئی کو پہنچاتا تھا، جو بدلے میں اسے مالی معاونت فراہم کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس امیش مشرا نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوران تفتیش پرویز نے اعتراف کیا کہ وہ آئی ایس آئی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا اور 17 بار پاکستان جا چکا ہے۔

امیش مشرا کا کہنا ہے کہ پرویز بھارتی فوجیوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف سم کارڈز استعمال کرتا تھا۔ یہ سم کارڈز وہ سم کارڈز ری ٹیلرز کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے حاصل کرتا تھا اور فرضی شناخت سے انہیں رجسٹرڈ کراتا تھا۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

پرویز کو جے پور کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسے 4 دن کے لیے پولیس کی حراست میں دے دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply