• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل میں امریکہ نے اپنے سفارتخانے کے عملے پرپابندی عائد کردی

اسرائیل میں امریکہ نے اپنے سفارتخانے کے عملے پرپابندی عائد کردی

ایرانی حملے کے خدشے کے پیش نظر، امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کے عملے پر پابندیاں عائد کردیں۔ عملے کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ مقبوضہ بیت المقدس ، تل ابیب یا بیئر شیوا کے علاقوں سے باہر سفر نہ کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔ ان عوامل پر بات نہیں کروں گا جس کی وجہ سے ملازمین اور ان کی فیملی کے لیے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن ہم مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر اسرائیل میں خطرے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔ واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 13 افراد شہید ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply