• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلاول بھٹو پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بننےکے لیے تیار

بلاول بھٹو پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بننےکے لیے تیار

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بننےکے لیے تیار ہوگئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ۔ تاہم پیپلزپارٹی ذرائع نے بلاول بھٹو کی رضامندی سے متعلق تصدیق سے انکار کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو مختلف وزارتوں اور عہدوں کی پیش کش کی جا چکی ہے۔ تاہم ان پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ کا عہدے لینے سے متعلق مشاورت کی گئی تھی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مختلف وزارتیں لینے پر بھی غور ہو اتھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply