• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ ،عوام پریشان

حکومت کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ ،عوام پریشان

ملک میں ضروری دواؤں کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور 200 دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

ماہرین امراض قلب کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں، ملک میں اس وقت انجیوگرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی کی بھی قلت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کے مطابق اصلی دواؤں کی عدم موجودگی کے باعث جعلی اوراسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں، دماغی اوراعصابی نظام کےعلاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply