• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا سے ہونیوالی ہلاکتیں بتائی گئی تعداد سے 3 گنا زائد ہیں، تحقیقی رپورٹ

کورونا سے ہونیوالی ہلاکتیں بتائی گئی تعداد سے 3 گنا زائد ہیں، تحقیقی رپورٹ

واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بائی جانے والی تعداد سے تین گنا زائد ہیں۔

آسٹریلیا میں کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی

ہم نیوز نے اس ضمن میں امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صرف دو سالوں کے دوران کووڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا میں 60 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2020 اور 2021 کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی نئی طبی تحقیق میں 74 ممالک اور 266 صوبوں یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 کے درمیان ہونے والی اموات کی رپورٹس کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہوئی ہے۔

ماہرین نے دستیاب ڈیٹا کو پیش نظر رکھتے ہوئے دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والی اضافی اموات کے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے تحت اضافی اموات کا لفظ ایسی ہلاکتوں کے لیے استعمال کیا گیا ہے جو کسی بھی وجہ سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہوئیں لیکن وہ براہ راست کووڈ 19 سے نہیں ہوئی تھیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ گئی

تحقیقی رپورٹ میں ایسی اموات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اس وجہ سے ہوئیں کہ مریض کو شدید بیماری کے باوجود کورونا مریضوں کی موجودگی کے باعث اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرنا ممکن نہ ہوا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تحقیقی ٹیم کے سربراہ واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ہیڈونگ وانگ نے کہا کہ وبا کے دوران اموات کی حقیقی تعداد کو سمجھنا عوامی طبی فیصلوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ اضافی اموات بھارت میں ہوئیں جہاں 47 لاکھ افراد اس وبا کے دوران ہلاک ہوئے جب کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں کووڈ کے باعث 5 لاکھ 15 ہزار 459 افراد ہلاک ہوئے ہیں

رپورٹ میں درج اعداد و شمار کے تحت امریکہ میں 11 لاکھ 30 ہزار اضافی ہلاکتیں ہوئیں جو دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ہیں۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے تخمینے کے تحت کووڈ کے باعث امریکہ میں 9 لاکھ 61 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے تحت روس، میکسیکو، برازیل، انڈونیشیا اور پاکستان میں 5 لاکھ سے زیادہ اضافی اموات ہوئیں۔ ان ممالک کا شمار بھارت اور امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اضافی اموات کا سامنا کرنے والے ممالک میں کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply