عید پر کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارش برسانے والا سسٹم آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، سسٹم کے تحت 30 جون تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشوں کی توقع کی جارہی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بشمول کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں ہلکی و تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں عید الاضحیٰ کے پہلے دن 29 جون کو گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعہ کو کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے موسمی نظام کے زیر اثر قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مالا کنڈ، ایبٹ آباد ،کاکول، سوات، دیر، بالاکوٹ اور کوہاٹ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

عید کے دنوں میں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ڈی جی خان، بھکر اور فیصل آباد میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ لورالائی،ژوب، بارکھان، قلات، خضدار، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply