• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج بہاولپور کا دورہ کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج بہاولپور کا دورہ کریں گے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج بہاولپور کا دورہ کریں گے، جہاں ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بحثیت صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب کے مختلف اضلاع اور دیگر صوبوں میں یومیہ دوروں کا سلسلہ تیز کردیا ہے،شہباز شریف آج کا دن بھی بہاولپور میں گزاریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف بہالپور میں آج ایک نجی ہوٹل میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کے صدر آج وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں دل کے امراض کے علاج کیلئے قائم کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جس کے بعد بہاولپور میں پارٹی رہنماوں اور ضلعی عہدیداروں سے ملاقات ہوگی۔جس میں پارٹی پوزیشن اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply