وطنی عصبیت/ جمیل آصف

طاقت کی غلام گردشوں میں ہمیشہ مختلف داؤ پیچ  استعمال کیے جاتے ہیں ۔مختلف مواقع کے لیے لسانی، مذہبی، علاقائی اور وطنی عصبیت کو استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی کوشش کی جاتی ہے ۔اس کے لیے باقاعدہ مہرے مختلف طبقات میں بطور لیڈر تیار کیے جاتے ہیں ۔۔جس کے پھر بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں ۔

 

 

 

 

حالیہ عشرے میں جب پوری قوم دہشت  گردی کے تباہ کُن سیلاب سے بہت سی جانی اور مالی قربانیوں کے بعد امن کی طرف راغب ہوئی تو اقتدار پرست قوتوں نے ایک بار پھر اپنے مہرے کو طاقت کے ایوان تک پہنچانے کے لیے جھتے مذہبی نعرے کے ساتھ تیار کیے ۔اور اس کا مظاہرہ پھر پوری قوت کے ساتھ  فیض آباد میں دیکھا جاتا رہا ۔

بے ہنگم، جذباتی، اَن پڑھ، پسماندہ منظر کے حامل کارکن فیضی سکّہ رائج الوقت 1000 روپے کی ادائیگی پر دندناتے پھرتے رہے اور حکومت بے بس نظر آتی رہی۔

وقت آیا، جھتے پاور پالیٹکس میں مضبوط بے رحم عفریت کے ساتھ من پسند حکومت جس کو اقتدار تک پہچانے کے لیے استعمال ہوتے تھے خود اسی دور میں چیلنج کا باعث بنے ۔
اُڑا دو، مار دو کاٹ دو کے نعروں نے شریعت، قانون اور ریاست کی علم برداری مٹی کی دھول کی طرح اُڑا دی ۔

ماسٹر مائنڈ چلے گئے ۔منصوبے ناکام ہوئے ۔ پوٹھوہار کی سرزمین میں وقت گزارتے منصوبہ ساز قوم کو سانحہ جی ٹی روڈ، سانحہ جڑانوالہ جیسے تنا آور درخت دے گئے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اَن پڑھ سے پڑھے لکھے احمق مذہبی اور سیاسی  کارکن سماج  کی جھولی ڈال کر آج خود پریشان ملک  کے مستقبل کو  اندھیر کیے دنیا بھر  میں تماشا  بنائے صاف دامن بیٹھے ہیں ۔۔اور خود کو اب بھی محب وطن کہلوانے پر بضد پھر کسی جج  سیٹھ وقار کے منتظر ہیں ۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply