سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا حکم

صدر مملکت نے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا حکم دیدیا ہے لیکن ٹھہریں ذرا یہ حکم پاکستانی صدر نے نہیں بلکہ شام کے صدر بشارالاسد نے دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشنز میں 100 فیصد اضافے کا حکم دیا ہے جبکہ 12 سال سے جاری جنگ سے تباہ ہونے والے ملک میں فیول سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔

شام کی معیشت 2011 میں شروع ہونے والے تنازعے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جس میں 500,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

شامی صدر کے حکم نامے کے مطابق ان لوگوں کی تنخواہوں اور پنشن کو دوگنا کر دیا گیا ہے جو اس وقت اور پہلے سول سروس اور ملٹری میں ملازم تھے۔

فیصلے سے قبل سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ شامی پاؤنڈ کی اسٹریٹ ویلیو کے لحاظ سے تقریباً 10 سے 25 ڈالر کے درمیان تھی۔

دوسری جانب وزارت تجارت نے پیٹرول پر سبسڈی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزارت کے مطابق فیصلے کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 3,000 سے بڑھ کر 8,000 شامی پاؤنڈ ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply