• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی انتخابات، ڈیموکریٹس اور ریپبلکنزمیں کانٹے کا مقابلہ

امریکی انتخابات، ڈیموکریٹس اور ریپبلکنزمیں کانٹے کا مقابلہ

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جن کے مطابق ری پبلکنز اور ڈیمو کریٹس میں سخت مقابلہ جاری ہے۔امریکہ میں مڈٹرم الیکشن کے تاحال دستیاب نتائج کے مطابق کانگریس کے ایوان زیریں (ایوان نمائندگان) کی 435 میں سے 362نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے، جس کے مطابق ڈیموکریٹس 189 نشستیں اورریپبلکن پارٹی 173 نشستیں حاصل کر سکے ہیں جبکہ سینیٹ میں دونوں جماعتوں کی پارٹی پوزیشن ریپبلکن پارٹی کی51 اور ڈیموکریٹس نشستیں ہیں۔موجودہ انتخابات امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں، نتائج سے پتہ چلے گا کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں۔امریکی ریاستوں کے 50 میں سے 36 گورنروں کا انتخاب بھی ہو رہا ہے جس کے نتائج کے مطابق حکمراں پارٹی ری پبلکنز کے گورنز کی تعداد 14 اور ڈیموکریٹس گورنرز کی تعداد 11 ہو گئی۔مختلف پولز کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو برتری ملنے کا قوی امکان ہے ۔ ایوان میں ڈیموکریٹ کو اکثریت مل گئی تو آئندہ 2 سال امریکی صدر کے لیے من پسند پالیسیاں اور قانون سازی دشوار ہو جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق مڈٹرم الیکشن میں ووٹ کے حق سے متعلق تنظیموں کو 10 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ کسی بھی مڈٹرم الیکشن میں شکایات کی یہ سب سے بڑی شرح ہے۔واضح رہے کہ مڈٹرم سے پہلے ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 237 نشستوں پر ری پبلکنز جبکہ 193 پر ڈیموکریٹس کا قبضہ تھا۔ سینیٹ کی 100 میں سے 51 پر حکمراں جماعت اور 39 پر ڈیمرکریٹس براجمان تھے۔سینیٹ میں اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 51 اور ہاؤس میں 218 نشستیں درکار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply