• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راہ چلتی خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

راہ چلتی خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم فیضان پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ہے اور صدام چوک اتحاد ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سُراغ لگا کر اُسے گرفتار کیا۔ملزم سے ایک عدد ریوالور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے نوٹس لیکر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply