• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی افراد کی امریکی ویزہ حاصل کرنےکی طلب عروج پر پہنچ گئی

پاکستانی افراد کی امریکی ویزہ حاصل کرنےکی طلب عروج پر پہنچ گئی

پاکستان  سے   امریکی ویزوں کی طلب اب تک   کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔  پاکستان  میں  امریکی مشن    ماضی  کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے   کے لیے  کوشاں ہے  اور ہم ویزا اپائنٹمنٹ  کے انتظار کی مدت   میں  کمی لانے کے لیے سخت محنت کر  رہے ہیں۔ 

دوسری سطح پر سفر کے خواہاں پاکستانیوں کو یہ اضافی رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کے بعد امریکی قونصل خانہ کراچی یا امریکی سفارتخانے اسلام آباد میں،جو بھی اُن کیلئے مناسب ہو سے دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں۔اِسی طرح 25 ستمبر سے امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ ایسے امیدواروں کی درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جنہیں پہلے کراچی سے امریکی ویزا جاری کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

درخواست گزار انٹرویو سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق اپنی اہلیت کی جانچ پڑتال کے لیے ہماری ویب سائٹ یو ایس ٹریول ڈاکس ڈاٹ کام سلیش پی کے پررجوع کر سکتے ہیں۔پرنٹ کرنے کے بعد اپائنٹمنٹ کے بغیر ہی کراچی میں اے اِی جی کے ڈراپ باکس میں درخواست سمیت اپنے ضروری کوائف جمع کروا سکتے ہیں۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ پہلے ہی استثنیٰ کے اہل ایسے ویزا امیدواروں کی درخواستیں قبول کر رہا ہے جن کو پہلے بھی اسلام آباد سے ویزا جاری ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply