• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلی پاکستانی خلاباز خاتون کی امریکی کمپنی کے ہمراہ خلائی سفر پر روانگی

پہلی پاکستانی خلاباز خاتون کی امریکی کمپنی کے ہمراہ خلائی سفر پر روانگی

پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرا سلیم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قطب شمالی اور قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرایا اور اب وہ پانچ اکتوبر 2023 کو امریکی کمپنی کے ساتھ خلائی سفر پر روانہ ہورہی ہیں۔

سال 2006 میں پہلی پاکستانی خلاباز کا اعزاز پانے والی نمیرہ سلیم نے بتایا کہ میں بچپن سے خلائی سفر کا شوق رکھتی تھی کھلونوں سے کھیلنے کے بجائے میں خلا سے متعلق معلومات میں دلچسپی لیا کرتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مین نے کولمبیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی امور میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اور 2007 میں مناکو میں پاکستان کے لیے سیاحت کی اعزازی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

انہیں تاریخی فرسٹ ایورسٹ سکائی ڈائیو 2008 کے دوران ماؤنٹ ایورسٹ پر سکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی اور پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہیں 2011 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نمیرا سلیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو لاکھ ڈالر میں اسپیس فلائٹ کا ٹکٹ حاصل کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ خلائی سفر پر جانے سے 3 دن پہلے ہماری ٹریننگ ہوگی اور چھوتھے دن فلائٹ روانہ ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply