خواتین میں سگریٹ نوشی کے 4 اہم خطرات

بہت سی خواتین یہ نہیں جانتی کہ سگریٹ نوشی کرنا ان کیلئے بڑے مسائل اور جان لیوا خطروں کا باعث بنتا ہے، البتہ اس کا مطلب یہ بلکل نہیں کہ مردوں کو سگریٹ پینی چاہیے ، سگریٹ مرد اور عورت دونوں کیلئے نقصان دہ ہے لیکن  عورت میں سگریٹ پینے کے خطرے مرد کے مقابلے میں زیادہ ہے، لہذا دونوں کو چاہیے کہ وہ   سگریٹ پینا چھوڑ دیں۔

آئیں آج ہم آپ کو خواتین میں سگریٹ نوشی کے چندمضر اثرات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

کینسر کےخطرے میں دگنا اضافہ                         

ایک مطالعہ کے مطابق اگر ایک عورت ، مرد کی طرح ذیادہ مقدار میں سگریٹ پیتی ہے تو اس میں کینسر کے خطرات دگنے ہوجاتے ہیں کیونکہ مرد اور عورت میں سگریٹ پینے سے کارسینوجن کا ردعمل مختلف ہوتا ہے۔

دل کے دورے کے مضر اثرات میں اضافہ

پبلش کئے گئے ایک مطالعہ کے مطابق  مرد کے مقابلے میں خواتین میں دل کے دورے پڑنے کے اثرات 25 فیصدبڑھ جاتے ہیں اور خواتین میں ہر سال یہ اثرات بڑھتے جاتے ہیں جب تک وہ سگریٹ نوشی چھوڑ نہ دیں۔

رگوں پر پڑنے والے اثرات

یورپ پر مبنی ایک ریسرچ کے مطابق وہ خواتین جنہیں سگریٹ نوشی کی عادت ہوجائے ان میں مردوں کے مقابلے میں رگوں پر پڑنے والے منفی اثرات 5 گنا بڑھ جاتے ہیں۔

بچے کی پیدائش میں خطرہ

Advertisements
julia rana solicitors london

سگریٹ پینے سے خاتون میں بچے پیدا کرنے والے عمل پر گہرا اثر پڑتا ہے اور بچے کی پیدائش میں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے البتہ اگر خاتون حاملہ کی صورتحال میں سگریٹ پیتی ہے تو نورسیدہ بچے پیدا ہونے کے خدشات ہوتے ہیں اور  ہونے والے بچے کی موت بھی واقعہ ہوسکتی ہے۔  اس کے علاوہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے بچوں کیلئے خواتین میں دودھ کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ حالانکہ سگریٹ پینے سے مرد کی اولاد پیدا کرنے والی صلاحیت پر بھی اثر پڑتا ہے لیکن کیونکہ اولاد پیدا کرنے میں مرکزی کردار عورت کا ہوتا ہے اس لئے ان پر اس چیز کا اثر زیادہ پیدا ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply