شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل،وجہ آپ کو حیران کردے گی

جدید ٹیکنالوجی کے دورمیں ہر کوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے چکر میں ہے ،ہر کوئی اپنے فالوورزبڑھانے کے لیے نت نئے طریقے ڈھونڈتا رہتا ہے۔

لیکن یہاں جو واقعہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ انتہائی دلخراش ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں شوہرنے اپنی بیوی کو انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز ہونے کے باعث قتل کردیا۔ شوہر نے گاڑی میں ہی بچوں کے سامنے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص احساسِ کمتری کا شکار تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کے روزاُس وقت پیش آیا جب دونوں میاں بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں کہیں جارہے تھے،اس دوران شوہرنے بچوں کے سامنے ہی بیوی کا گلا گھونٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply