اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی اور دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت راضی ہوں تو اقوام متحدہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کرانے پر بھی تیار ہے اور دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ کشیدگی کے بعد اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا جس میں سیکریٹری جنرل سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے مداخلت کریں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرائے جب کہ سیکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے حملے رکوائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل سےکہا کشمیر کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہونا چاہیے، بات چیت کے زریعے مسئلہ حل کیا جاسکتا، مطمئن ہوں کہ اقوام متحدہ میں اس معاملے پر ایک انڈراسٹینڈنگ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply