پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے،جنرل باجوہ

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے۔ یہ ملک امن و استحکام اور بلوچستان کی خوشحالی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 173 طلبہ نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ پرامن، محفوظ اور مستحکم پاکستان کے عزم پر قائم ہیں۔ قوم کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ باصلاحیت اور متحرک ہیں۔نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس لیے آپ قومی سالمیت اور ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اپنی تعلیم اور کام پر بھرپور توجہ دیں۔ قومی مقصد کے حصول کیلئے بھرپور معاونت جاری رکھیں گے۔کوئٹہ میں نسٹ کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر غیر ملکی دشمن ایجنسیز کے تعاون سے پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ نوجوان ان عناصر کے پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہوں اور منفی تاثر کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نوجوانوں کو محفوظ اور مستحکم پاکستان دینے کے لئے پرعزم ہے اور تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی۔ کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply