روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 4لاکھ80ہزار ہوگئی

بنگلا دیش(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد بڑھ کر4لاکھ80 ہزار تک پہنچ گئی ۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اب بھی روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔ ریاست راکھین میں میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے باعث پچھلے2 دن میں45 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے نقل مکانی کی ہے۔ کیمپوں میں سہولتوں کے فقدان کے باعث صورتحال ابتر ہے۔ عالمی دارے نے روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے مزید امداد کی اپیل بھی کی ہے۔ بین الاقوامی اداروں کے مطابق میانمار میں روہنگیا اقلیت کو ’نسل کشی‘ کا سامنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply