• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی شہر بالٹی مور میں کارگو شپ ٹکرانے سے پُل ٹوٹ گیا

امریکی شہر بالٹی مور میں کارگو شپ ٹکرانے سے پُل ٹوٹ گیا

امریکی شہر بالٹی مور میں کارگو شپ ٹکرانے کے باعث پل ٹوٹ گیا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے فرانسس اسکاٹ کی برج سے ایک بڑی کارگو شپ ٹکرائی جس سے پل کو بری طرح نقصان پہنچا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق یہ حادثہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا جس میں ایک کارگو شپ پل سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی جب کہ کارگو شپ دریا میں ڈوب گئی اور پل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گری ہیں۔
میری لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کردی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں کچھ ورکرز پانی میں ڈوب گئے۔پولیس کے مطابق پل ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں دریا میں گری ہیں اور 7 افراد بھی دریا میں گرے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply